پاک ،بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے امریکہ کیا کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا مؤقف آگیا

پاک ،بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے امریکہ کیا کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس پریس ...
پاک ،بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے امریکہ کیا کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا مؤقف آگیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدہ صورتحال میں کمی لانے کیلئے امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس بات کا انکشاف وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری  کیرولائن لیوٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ معاملہ ہے جس میں وزیر خارجہ اور اب ہمارے قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو بھی شامل رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ اس کشیدگی کو جلد از جلد کم کیا جائے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے مخالف رہے ہیں، صدر ٹرمپ کے اوول آفس میں آنے سے بہت پہلے سے یہ سلسلہ رہا ہے۔

پریس سیکریٹری کے مطابق صدر ٹرمپ کے  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔