مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو بھی بلاک کردی،’’ آپریشن سندور ‘‘کے حوالے سے کیا انکشاف کیا تھا ۔۔؟تفصیلات جانیے

مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو بھی بلاک کردی،’’ آپریشن ...
مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو بھی بلاک کردی،’’ آپریشن سندور ‘‘کے حوالے سے کیا انکشاف کیا تھا ۔۔؟تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی حکومت نے  بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو بھی بلاک کردی،’’ آپریشن سندور ‘‘کے حوالے سے اہم انکشافات کیے تھے ۔

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نریندر مودی حکومت نے بھارت کے ہی ایک نامور صحافی اور عسکری تجزیہ کار پراوین سواہنی کی تیار کردہ 11 منٹ کی ویڈیو بھی بلاک کر دی ہے۔ فورس میگزین کے ایڈیٹر پراوین سواہنی نے یہ ویڈیو ’’آپریشن سندور‘‘ پر بنائی تھی، جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے 4 جنگی جہاز تباہ کیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ’’ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک کرائسس سچویشن ہے لیکن جنگ نہیں ہے، ایسے میں نریندر مودی حکومت اگر معقول اور باشعور لوگوں کی آوازیں بھی بند کر رہی ہے تو یقیناً کچھ گڑبڑ ہے‘‘۔

 پابندی کی وجہ کرن تھاپرکے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنی کے ہوشربا انکشافات تھے۔پراوین سواہنی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’بھارت پاک فضائیہ کےہاتھوں  اپنےجیٹ طیاروں کےگرانے کی خبرجھٹلا نہیں سکا،  2019ء کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیاتھا ۔بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعےکوچھپادیاتھا، انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نے6 ہلاکتوں کوتسلیم کیا تھا  ، بھارتی حالیہ نقصانات کو بھی مخصوص سیاسی مقاصدکےطور پر چھپایاجا رہاہے،    حالیہ نقصانات کومخصوص عزائم کیلئےکسی مناسب پروقت سامنےلایاجائے گا‘‘۔