خواتین ملکی ترقی میںاہم کردار ادا کر رہی ہیں، محمد نعیم چوہدری

خواتین ملکی ترقی میںاہم کردار ادا کر رہی ہیں، محمد نعیم چوہدری

لاہور (لیڈی رپورٹر)خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ملکی ترقی میں ان کا اہم کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد نعیم چوہدری نے ویمن ورکرزیونین کے زیر اہتمام محنت کشوں خواتین کو حقوق دینے کے حوالے سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میںپنجاب کے مختلف اضلاع سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں سرگودھا ،فیصل آباد،گوجرانوالہ ،قصور اور لاہور سے تعلق رکھنے والی محنت کش خواتین کی نمائندگی نے شرکت کی سیمینار میں مختلف ٹریڈ یونین کے نمائندوں اور سماجی تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر محمد نعیم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور کے صنعتی اداروں میں محنت کشوں کے حقوق کو بہتر بنانے کیلئے بھرپورکوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ لیبر انسپکشن سسٹم کو موثر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم رکن ہیں اور ان کا کردار ملکی ترقی میں نہایت ہی اہم ہے تقریب میں چیئرمین متحدہ لیبر فیڈریشن محمد یعقوب ،ویمن ورکرز یونین کی صدر فوزیہ نورین ،جنرل سیکرٹری شاہینہ کوثر ،ثریاوسیر،صائمہ ،عفت یامین،روبینہ اسلم ،فضلین ودیگر خواتین رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ویمن ورکرز یونین کی جنرل سیکرٹری شاہینہ کوثر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج محنت کش خواتین مختلف مسائل کا شکار ہیں اور ان کو ان کی محنت کا معاوضہ بھی نہیں مل رہا ہے جبکہ اس وقت تقریبا تمام شعبوں میں محنت کش خواتین نہایت ہی جانفشانی سے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور پنجاب کے تقریبا تمام صوبوں میں مختلف انڈسٹریوں،کارخانوں و دیگر گھریلو صنعتوں سے وابستہ ہو کر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں لیکن مہنگائی کے اس دور میں ان کو ان کی محنت کا وہ معاوضہ نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وہ حقدار ہیں سیمینار میں مقررین نے مشترکہ طور پر اپنے مطالبات کے حوالے مقرارداد دیں بھی پیش کیں جن میں محنت کش خواتین کی کم از کم اجرت، ان کے تقررناموں کا اجرائ،سوشل سیکورٹی اور پنشن کی ادائیگی ،ویلفیئر بورڈ سہولتوں کی فراہمی ،لیبر کمیٹیوں میں خواتین ورکرز کی نمائندگی،خواتین ورکرز کیلئے ٹرانسپورٹ کی فراہمی ،صوبائی سطح پر ورکنگ ویمن پالیسی کا اعلان اور قانون سازی ،ٹھیکیداری سسٹم کے خاتمے ،ہراسمنٹ ایکٹ 2010ءپر عمل درآمد،کم از کم اجرت 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان،یونین سازی میں رکاوٹوں کا خاتمہ شامل تھا جسے سیمینار میں موجود تمام شرکاءنے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1