موجودہ حکمران بھی سابق حکومت کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘یاسر گیلانی
لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بھی زرداری حکومت کے نقش قدم پر چل رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوسف پارک کی یونین کونسل کے عہدےداران اعظم ورک، عاصم ورک ایڈووکیٹ، انجینئر عاصم ریاض، لعل محمد خان اور عدنان سہیل کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ لوڈشےڈنگ کے باعث عوام الناس کو ریلیف دینے کے تمام حکومتی دعوے ہوا میں اڑ گئے ہیں، لوڈشیڈنگ کے باعث کارخانے بند، مزدور بے روزگار اور سرمایہ دار پاکستان آنے سے کتراتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجلی پر غریب عوام کو دی جانے والی سبسڈی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ ایک طرف بجلی میسر نہیں تو دوسری جانب فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ نرخ بڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہمےں ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان پر انحصارکرنا چاہئے