خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت میٹرو ٹرین کے حوالے سے اجلاس

خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت میٹرو ٹرین کے حوالے سے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت میٹرو ٹرین کے حوالے سے ایک اجلاس ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں ریلوے کی طرف سے جنرل مینجر آپریشنز انجم پرویز ، ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک جاوید انور، ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر غلام محمد قریشی،ایڈیشنل جنرل مینجر مکینکل اسد احسان، آئی جی ریلوے سید ابن حسین اور حکو مت پنجاب کی طرف سے چیرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان اور سبطین فضل حلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میںطرفین نے اپنی ضروریات اور وسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیااور میٹرو ٹرین کے منصوبہ جو پہلی سٹیج میں شاہدرہ سے رائے ونڈ تک بنایا جائے گا کہ بارے میں مشاورت کی ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان ریلوے شاہدرہ سے لاہور اور رائے ونڈ کے درمیان سگنیلنگ سسٹم کی ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈیشن کا کام شروع کرے گا۔ میٹرو ٹرین کے راستے میں آنے والے لیول کراسنگ کے بارے میں بھی غور کیا گیا اور حسب ضرورت فلائی اوور ، انڈر پاس اور ان کے جاری رہنے کے بارے میں بھی غور ہوا ۔حکومت پنجاب کے نمائندوں نے ریلوے سے مشاورت طلب کی کہ وہ حکومت پنجاب کو دورانیہ اور رولنگ سٹاک کے بارے میں معلومات مہیا کریں تاکہ انوسٹرز کو واضح لفظوں میں بتایا جا سکے کہ ان کو کن بنیادوں پر اور کتنی تعداد میں یہ ٹرین آپریشن کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے حکام کو ہدائیت کی کہ اس سیکشن پر آنے والے لیول کراسنگ کے بارے میں سات دن میں سٹڈی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ خواجہ احمد حسان نے ریلوے کی ترقی کے لئے وفاقی وزیر ریلوے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کے لئے مظبوط عزم اور بھر پورہمت کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس کے لئے حکومت پنجاب اپنے تمام تر وسائل مہیا کرنے کی کوشش کرے گی۔