ڈورن حملے پاکستان کی سا لمیت کےخلاف گہری سازش ہیں، شہزادہ غوث الوریٰ

لاہور (سٹاف رپورٹر)ڈورن حملے پاکستان کی سا لمیت کے خلاف گہری سازش ہیں۔ امریکہ کی غلامی سے آزادی حاصل کئے بغیر پاکستان کو مستحکم اور پر امن نہیں بنایا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ قادریہ جیلانیہ فیروزوالا شاہدرہ ٹاﺅن لاہور میں انٹرنیشنل مسلم موومنٹ کے چیئرمین مفکر اسلام شہزادہ غوث الوریٰ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی ، علامہ مقصود احمد قادری، مولانا غلام محمد سیالوی، علامہ محمد رمضان سیالوی، علامہ سید شاہد حسین گردیزی، علامہ قاری محمد عارف سیالوی، پیر سید انور حسین کاظمی، مولانا سید غلام مصطفی عقیل، مولانا مبارک رضوی، مفتی محمد حمید چشتی نے لاہور میں صوفی محمد اسماعیل قادریؒ کے آٹھویں سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات دو حصوں میں ہونے چاہئیں افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے مقاصد مختلف ہیں۔ اس لئے پاکستان کی رٹ کو چیلنج کرنے والے مساجد، مزارات اور مقدس مقامات کو تباہ کرنے والے ظالمان دہشت گرد، تخریب کار، فرقہ پرست ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ مذاکرات سے نہیں بلکہ طاقت کے استعمال سے سیدھے ہوسکیں گے۔ پیر سید عبدالقادر جیلانی نے کہا کہ پاکستان کی بقاءکا راز صوفی ایزم کے فروغ میں ہے اور تعلیمات صوفی ایزم کے ذریعے ہی امن ومحبت کا ماحول قائم کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاد میں معصوم اور بے گناہ انسانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے فسادی ہیں اور خطہ پاکستان میں فساد فی الارض کی بھٹی میں دکھیلنے والے مسلمان کہلانے کے حقدار نہیں۔ ایسے لوگ شریعت محمدیہ کے نہیں بلکہ امریکی ایجنٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے علماءومشائخ ایسے جہاد کو حرام قرار دے چکے ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں جن لوگوں نے ملک کی معیشت اور امن سکون کو تباہ کر دیا ہے ایسے دہشت گردوں سے مذاکرات ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے موجودہ حکمرانوں سے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔ یہاں نظام مصطفی کے علاوہ کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔ لہذا پاکستان کی بقاءاور سلامتی کے لئے یہاں پر فوراً نظام مصطفی نافذ کیا جائے۔ مولانا غلام محمد سیالوی ، مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی، علامہ مقصود احمد قادری، مولانا سید انور حسین کاظمی، علامہ سید شاہد حسین گردیزی، مولانا قاری عزیز حیدر اور دیگر علماءنے بھی عرس کے اجتماع سے خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1