پریم یونین کی مرکزی مجلس مشاورت کا ہنگامی اجلاس ،حافظ سلمان نے صدارت کی

پریم یونین کی مرکزی مجلس مشاورت کا ہنگامی اجلاس ،حافظ سلمان نے صدارت کی

لاہور(سٹاف رپورٹر ) پریم یونین کی مرکزی مجلس مشاورت کا ہنگامی اجلاس مرکزی دفتر رےلوے ہےڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جسکی صدارت پریم یونین کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ سابق ممبر قومی اسمبلی نے کی۔ اجلاس میں کراچی ڈویژن کے صدر راجہ عبدالمناف، کوئٹہ ڈویژن کے صدر ارشد خان، سکھر ڈویژن کے صدر غوث بخش لاشاری، ملتان ڈویژن کے صدر واصف خان، لاہور ڈویژن کے صدر قاضی عبدالودود، سٹور ڈویژن کے سیکرٹری طارق نیاز، راولپنڈی ڈویژن کے سیکرٹری ظہور شاہ، پشاور ڈویژن کے کوآرڈینیٹر داﺅد خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیرمحمد تونیو، مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، چیف آرگنائزر چوہدری محمود الاحد بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کرپشن مکاﺅ ریل بچاﺅ تحریک کا جائزہ لےا گیا۔ 5 نومبر کو ہونے والا یومِ احتجاج بھی بھرپور کامیابی پر مزدوروں کا شکریہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ کرپشن مکاﺅ ریل بچاﺅ تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس میں اگلے مرحلے کے طور پر یومِ سیاح 20 نومبر منانے کے فےصلے کی توسیع کی گئی۔ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ البتہ پہیہ جام ہڑتال پر غور کرنے کےلئے متفقہ فےصلہ ہوا کہ پہیہ جام کا فےصلہ مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ یہ ایک دورس اثرات کا حامل فےصلہ ہے۔ مرکزی عاملہ کا اجلاس 30 نومبر کو لاہور میں طلب کرلےا گےا ہے۔ حافظ سلمان بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا کہ محکمہ رےلوے کو بچانے کےلئے کرپٹ افسروں کو فارغ کےا جائے۔ سابق چےئرمین سمیع اللہ خلجی کے دور میں رےلوے کے سو سے زائد انجنوں میں گندا تےل ڈالنے کا واقعہ، 36 انجنوں کی مرمت کے معاملے کی انکوائری، سابق چےئرمین عارف عظیم کے دور میں خریدے گئے ٹریکشن موٹروں کی کرپشن، فوری طور پر جے آئی ٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ قومی دولت کو لوٹنے والوں کا سخت احتساب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رےلوے بورڈ کو خودمختار حیثیت سے بحال کےا جائے اور رےلوے کے سینئر آفیسر کو بطور چےئرمین تعینات کیا جائے۔ ہم کسی رےٹائرڈ آفیسر کو بطور چیئرمین برداشت نہےں کریں گے۔ وزیر اعظم مےاں محمد نواز شرےف رےلوے کو فوری دوسوارب کا بےل آﺅٹ پےکج دےں تاکہ رےلوے جےسا قومی اور دفاعی ادارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہوسکے۔ ہم وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہےں کہ فوری طور پر رےلوے میں نجکاری نہ کرنے کا اعلان کرےں کیونکہ پاکستان رےلوے بغیر کسی وسائل کے آج ترقی کے سفر کی طرف گامزن ہے اور مسافر دوبارہ ٹرینوں کی طرف آچکے ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایڈیشنل جنرل مینیجر مکینیکل کے بارے میں شدید تحفظات ہےں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1