ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے جلوسوں کے بروقت آغاز اور اختتام کو یقینی بنائے،اقبال چنڑ

ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے جلوسوں کے بروقت آغاز اور اختتام کو یقینی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندہ سے ) صوبائی وزیر کو آپر یٹو ملک اقبال چنڑ نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے جلوسوں کے بروقت آغاز اور اختتام کو یقینی بنائے،جلوسوں کے دوران محکمہ صحت ،ٹی ایم اے ،واپڈا ،ریسکیو1122کا عملہ ہر وقت موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں کی نگرانی کنٹرول روم سے کی جائے اور خفیہ اداروں سے بھی مسلسل رابطہ رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے ہیں اور جلوسوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور 9اور 10محرم کو ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سماجی تنظیمیں اپنے اپنے لاقہ میں پولیس سے تعاون کرتے ہوئے امن و امان کو برقرار رکھنے میں مقامی انتظامیہ کی معاونت کریں۔بعد ازاں ملک صوبائی وزیر نے امام بارگاہوں ،جلوسوں کے راستوں اور دیگر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔