سیدنا عمر فاروق کا دورخلافت عالم اسلام کےلئے مشعل راہ ہے،اشرف آصف جلالی
لاہور(سٹاف رپورٹر )سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ عدل و انصاف کے پیکر تھے۔وقت کے حاکم ہونے کے باوجود آپ نے خادم بن کر عوام کی خدمت کی،حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ 47ممالک کے حاکم تھے آپ کے عہد میں امن و امان کی صورتحال تاریخ کی عظیم مثال ہے۔آپ کی زندگی اور دورخلافت عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے۔مغربی ممالک آپ کو ماڈل تصور کرتے ہیں اور آپ کے دور خلافت پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعةا لمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکمران دہشتگردی کا خطرہ ہے کا راگ الاپ رہے ہیں مگر دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے میں بری طرح ناکام ہیں،دہشتگردی کا خطرہ صرف محرم الحرام میں ہی نہیں سال کے 12مہینے رہتاہے دہشتگردبے گناہ عوام کو لقمہ اجل بناکر فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بیرونی آقا¶ں کے اشاروں پر ملک کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت پر عمل درآمد کریں اور ان کے نقش قدم پر چلیں تو دہشتگردی سمیت ملک سے تمام مصنوعی بحرانوں کا خاتمہ ہوجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ادارہ صراط مستقیم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر گامزن ہے،گستاخ رسول ﷺ کی سزاءصرف موت ہے جو لوگ گستاخ رسول ﷺ کو آزادی اظہار یا انسانیت کی بنیاد پر شےلٹردینے کی باتیں کررہے ہیں وہ گمراہ ہیں اور یہودونصاریٰ کے ایجنٹ ہیں،تحفظ ناموس رسالت ﷺکے قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو ادارہ صراط مستقیم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تلوار بن جائے گی۔