پاکستان اور بھارت کا کلچر اور کھانے ملتے جلتے ہیں، بشریٰ انصاری

پاکستان اور بھارت کا کلچر اور کھانے ملتے جلتے ہیں، بشریٰ انصاری

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکارہ بشری انصاری نے کہاہے کہ ہندوستان اور پاکستان کا کلچرکھانے رہن سہن ملتا جلتا ہے‘کچھ لوگوں کی وجہ سے پورے ملک یااس کی عوام کو برا نہیں کہاجاسکتا‘دونوں ممالک کی عوام کو موسیقی نے جوڑاہواہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ اردو زبان میں گائے گئے گیتوں کو سن کر کبھی یہ محسوس نہیں ہوتا کہ انھیں بھارت میں گایا گیا ہے یا پاکستان میں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب کبھی میں ہندوستان جاتی ہوں توعوام کے چہرے ایک جیسے لگتے ہیں۔دونوں ممالک کاکلچرکھانے رہن سہن ملتاجلتاہے کچھ لوگوں کی وجہ سے پورے ملک یااس کی عوام کوبرا نہیں کہاجاسکتا۔ ہمارے ٹی وی چینلزپاکستان کی نسبت ہندوستان میں کم دیکھے جاتے ہیں مگرہمارے فنکارہندوستان میں بہت مقبول ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1