موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی 59ویں برسی آج منائی جائیگی

موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی 59ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی 59ویں برسی آج ( ہفتہ ) منائی جائیگی ۔ ماسٹر غلام حیدر 1908ءمیں بھارتی شہری حیدر آباد میں پیدا ہوئے ۔ تقسیم پاکستان سے قبل انہوں نے بھارتی فلموں کی موسیقی بھی ترتیب دی ۔ انہوں نے کئی لازوال نغموں کی دھنیں ترتیب دیں ۔ انہوں نے 1935ءسے لیکر 1953ءتک بطور موسیقار خدمات سرانجام دیں ۔ ان کا شمار برصغیر کے نامور موسیقاروں میں ہوتا ہے ۔ وہ 9نومبر 1953ءکو دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1