اوپرا ونفرے نے اپنی پسندیدہ اشیا کی فہرست جاری کر دی

اوپرا ونفرے نے اپنی پسندیدہ اشیا کی فہرست جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ ٹی وی کی میزبان اوپرا ونفرے نے اوپرا رسالے میں اپنی تمام ترپسندیدہ اشیا کی فہرست جاری کی ہے۔ اوپرا کی پسندیدہ اشیا میں جینوائیولے کمپنی کا جوتوں کا جوڑا ، الیکٹرک کیتلی ، نائیلون کی جیکٹ ، ہیڈ فون ، مونو گرام ، دستانے، ہائی ٹی نیل پالش اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال 2012 کے دسمبر میں انہوں نے اپنی پسندیدہ اشیا کی فہرست جاری کی تھی لیکن وہ فہرست نا مکمل تھی۔ انہوں نے میگزین میں مکمل فہرست جاری کر دی ہے جسے پڑھ کر مداح ان کی پسندیدہ اشیا سے آگاہ ہو کر محظوظ ہوسکیں گے ۔