رنبیر کپور فلم ”مسٹر اینڈ مسز ٹپوری “میں مرکزی کردار ادا کرینگے

رنبیر کپور فلم ”مسٹر اینڈ مسز ٹپوری “میں مرکزی کردار ادا کرینگے

ممبئی(اشوبز ڈیسک) فلم بے شرم کی ناکامی کے بعد رنبیرکپور بے کار ہو گئے تھے لیکن اب معروف فلمساز اور ہدایت کارکرن جوہر نے اپنے آنے والی فلم مسٹر اینڈ مسز ٹپوری میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔فلمی دنیا یا بھارتی عام بول چال میں ٹپوری کا استعمال لوفر، لفنگے وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔فلمی صنعت کے ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے اس نام کو رجسٹر کرا لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کی کاسٹ پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور ہیروئن یعنی مسز ٹپوری کے لیے پرینیتی چوپڑا کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اس سے قبل لیڈیز ورسز رکی بہل میں اپنی مخصوص اداکاری کا جوہر دکھایا ہے۔ عشق زادے میں بھی انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔فی الحال رنبیر کپور انوراگ کشیپ کی فلم بامبے ویلویٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم آنے والے سال کے شروع میں ریلیز ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1