عالمی منڈی میں گندم کی قیمت تین سو تیس ڈالر فی میٹرک ٹن پہنچ گئی‘درآمدکنندگان

عالمی منڈی میں گندم کی قیمت تین سو تیس ڈالر فی میٹرک ٹن پہنچ ...

اسلام آباد(اے پی اے )درآمدکنندگان کے مطابق عالمی منڈی میں گندم کی قیمت تین سو تیس ڈالر فی میٹرک ٹن پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھنے سے درآمدی بل میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث نجی شعبے کے لئے گندم کی درآمد مشکل ہوگئی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے گندم کی خریداری روک دی گئی۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران گندم کی عالمی قیمت میں تیس سے پینتیس ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا، ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی کے پیش نظر رواں سال اگست میں نجی شعبے نے پانچ لاکھ ٹن گندم کی درامد کے معاہدے کئے گئے، جس میں سے کچھ گندم پاکستان پہنچ گئی جبکہ بقیہ شپمنٹ رکی ہوئی ہے، درآمدکنندہ کا کہنا ہے کہ گندم کی درآمد سے قبل ایف بی ار سے پانچ فیصد درآمدی ڈیوٹی کی سفارش بھی کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔

مزید : کامرس