سندھ اور پنجاب :چینی کی پیداوار تاحال شروع نہ ہوسکی

سندھ اور پنجاب :چینی کی پیداوار تاحال شروع نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ سندھ کی شوگر ملوں میں چینی کی پیداوار اکتوبر کے آواخر اور پنجاب میں نومبر سے شروع ہوجاتی تھی لیکن اس بار شوگر ملوں نے اب تک چینی کی پیداوار شروع نہیں کی، ان کا کہنا تھا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں بیس اور پنجاب میں پچیس نومبر کرشنگ کی تاریخیں مقرر کی ہیں، جس کے بعد ملیں کاشت کاروں سے گنے کی خریداری کریں گی، خریداری میں تاخیر سے کاشت کار اور گنے کی فصل بری طرح متاثر ہورہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں صرف پانچ ملوں نے چینی کی پیداوار شروع کی ہے۔

مزید :

کامرس -