حقیقی کہانی پر مبنی فلم ”ریلوے مین“کا نیا ٹریلر جاری

حقیقی کہانی پر مبنی فلم ”ریلوے مین“کا نیا ٹریلر جاری

لندن(شوبز ڈیسک) دوسری جنگ عظیم کی حقیقی کہانی پر مبنی فلم ”ریلوے مین“ کا ایک اور نیا ٹریلر آن لائین جاری کرد یا گیا۔ ہدائیت کارjonathan teplitzky کی یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے ایک برطانوی افسر کی حقیقی کہانی ہے۔اریک لومیکس نامی فوجی افسر کی آپ بیتی پر مبنی اس فلم میں آسکر ونر برطانوی اداکار کولن فرتھ یہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔فلم میں اس برطانوی افسر کی اہلیہ کا دوسرا مرکزی کردار بھی ایک اور آسکر ونر کا ہے جو آسٹریلوی اداکارہ نیکول کیڈ مین نبھا رہی ہیں۔ فلم دوسری عالمی جنگ کے دوارن جاپانی فوج کی قید سے آزاد ہونے کے بعد ایرک لومیکس کے ذہن پر ہونے والے گہر ے اثرات کے بارے میں ہے۔’

’ریلوے مین“چھبیس دسمبر سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر