سیف علی خان کی پہلی بیوی کے بچے میرے بہت اچھے دوست ہیں‘ کرینہ کپور
ممبئی(شوبز ڈیسک) کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بچے ان کے بہت اچھے دوست ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپورنے کہا کہ سیف علی خان کی پہلی بیوی کے بچے سارا اور ابراہیم سے ان کا تعلق ایسا ہی ہے جیسا کسی انسان کا دوسرے انسان سے ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بچوں کے ساتھ ایک مضبوط جذباتی رشتہ ہے اور ہم بہت اچھے دوست بھی ہیں، سیف علی خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کرینہ کپورنے کہا کہ سیف نہایت عمدہ اداکار ہیں اور وہ ہمیشہ اپنی فلمیں سوچ سمجھ کر منتخب کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سیف علی خان نے پہلی شادی 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے کی تھی جن سے ان کی ایک 20 سالہ بیٹی سارا اور 12 سالہ بیٹا ابراہیم ہے جبکہ 2004 میں امریتا سنگھ کو طلاق دینے کے بعد گزشتہ سال انہوں نے 33 سالہ کرینہ کپور سے شادی کرلی تھی۔