فلم انڈسٹری کوتباہی سے بچانا ہے تو بھارتی فلموں کےخلاف اٹھ کھڑاہونا ہو گا‘ ندیم

فلم انڈسٹری کوتباہی سے بچانا ہے تو بھارتی فلموں کےخلاف اٹھ کھڑاہونا ہو گا‘ ...

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار ندیم نے کہا ہے کہ اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مزید تباہی سے بچانا ہے تو بھارتی فلموں کے خلاف اٹھ کھڑاہونا ہو گا‘ چند ٹکوں کیلئے بھارتی فلموں کی نمائش کی سپورٹ کرنیوالے فلم انڈسٹری کے دشمن ہیں ان کو ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار ندیم نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری دن بدن دیوالیہ ہوتی جار ہی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کی بحالی کیلئے عملی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا صرف باتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے انڈسٹری کو بچانا ہے تو پھر بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔

مزید : کلچر