ایس اینڈ پی نے بھارت معیشت سے متعلق خدشات پر کریڈٹ ریٹنگ گرا کر”جنک“اسٹیٹس دینے کی دھمکی دیدی

ایس اینڈ پی نے بھارت معیشت سے متعلق خدشات پر کریڈٹ ریٹنگ گرا کر”جنک“اسٹیٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی اے ) بین الاقومی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے بھارت معیشت سے متعلق خدشات پر کریڈٹ ریٹنگ گرا کر”جنک“اسٹیٹس دینے کی دھمکی دیدی ،ایس اینڈ پی نے کہاکہ بھارت کے سرمایہ کاری گریڈریٹنگ سے ہاتھ دھونے کا 33 فیصد خدشہ ہے۔ بھارت کو پہلے ہی ابھرتی معیشتوں برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے مقابلے میں نچلے درجے کی سرمایہ کاری کریڈ ٹرپل بی مائنس ریٹنگ حاصل ہے۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ آئندہ12ماہ کے دوران بھارتی ریٹنگ میں کمی کا 33فیصد امکان ہے، پارلیمنٹ میں اصلاحی عمل تعطل کا شکار ہونے کے باعث بھارتی معاشی نمو میں کمی کے خطرات ریٹنگ میں کمی کی وجہ بن سکتے ہیں، اگربھارتی معاشی نمو سات سےآٹھ فیصد تک پہنچنے کی امید نہ ہوئی توریٹنگ گرائی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -