دپیکا پڈوکون بالی ووڈ پروڈیوسرز کی اولین ترجیح بن گئی

دپیکا پڈوکون بالی ووڈ پروڈیوسرز کی اولین ترجیح بن گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اپنی فلم”بڑے بھیا“ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے تاہم فلم کے بارے میں کئی افواہیں سرگرم ہیں۔بڑے بھیا فلمساز سورج بارجاتیا کا ڈریم پراجیکٹ ہے اور اس کے لئے سلمان خان نے فلم ساز کو کافی انتظار کروانے کے بعد کام کرنے کی حامی بھری۔اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ کترینہ کیف فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کریں گی، لیکن بعد میں کرینہ کپور، الیانا ڈی کروز کے نام بھی لئے جانے لگے۔تازہ ترین اطلاع ہے کہ فلم میں دیپیکا سلمان خان کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ فلم”چنائی ایکسپریس“ اور”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی زبردست کامیابی کے بعد دیپیکا زیادہ مقبول اداکار بن گئی ہیں اور بولی وڈ پروڈیوسرز کی اوّلین ترجیح ہیں۔اگر افواہیں درست ثابت ہوئیں تو کہا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیپیکا پڈوکون پہلی بار اکٹھے سکرین پر نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ بولی وڈ کی ڈمپل گرل سلّو بھیا کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے تاب تھیں تاہم وہ ان کے ساتھ کام کے لئے مناسب سکرپٹ کا انتظار کر رہی تھیں جو اب پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

مزید : کلچر