فرانسیسی صدر کا افریقی ملک مالے میں دو صحافیوں کے قتل پر غم و غصہ کا اظہار

فرانسیسی صدر کا افریقی ملک مالے میں دو صحافیوں کے قتل پر غم و غصہ کا اظہار

پیرس(اے پی پی) فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولانڈ ے نے افریقی ملک مالے میں دو فرانسیسی صحافیوں کے قتل کو بزدلانہ حرکت قراردیتے ہوئے اس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ دونوں مقتول صحافی فرانسیسی ریڈیو سٹیشن کیلئے کام کرہے تھے۔ فرانکوئس ہولانڈے نے دو صحافیوں کی ہلاکت پر متعلقہ وزراءکو طلب کر لیا ہے ۔

جس میں صحافیوں کی ہلاکت کی وجوہات تلاش کی جائیں گی۔

مزید : عالمی منظر