بلوچوں کومنانے کا کام بلوچ رہنماو¿ں کو دینا چاہیے،عوامی رائے
لاہور( انوسٹی گیشن سیل)بلوچوں کومنانے کا کام بلوچ راہنماو¿ں کو دینا چاہیے نواز شریف کامیاب ہیں ہوں گے ۔بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کے دعوے ہر حکومت نے کئے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔بلوچوں کو بھی محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میںندیم احمد اور سکندر حیات نے کہا کہ بلوچوں کو قومی دھارے میں لانے کی باتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے سن رہے ہیں لیکن کو ئی بھی اب تک کامیاب نہیں ہو سکا۔بیانات دینے کی بجائے بلوچ بھائیوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے قمر عباس اور توقیر احمد نے کہاکہ کوششوں سے اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں لیکن بلوچوں کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اگر نواز شریف نے درست نیت سے دعوت دی دہے تو یقینًا کامیابی ہو گی ۔بلوچستان میں بنیادی حقوق کی فراہمی ہونی چاہیے اور ان کے جائز مطالبات پورے ہونے چاہیں۔تجمل حسین اور واصف علی نے کہا کہ بلوچ ضدی قوم ہیں وہ نہیں مانیں گے حکومتوں نے کوشش کی ہے لیکن بلوچ مسائل کو حل نہیں کرنا چاہتے ۔نواز شریف کوشش کر رہے ہیں بلوچ راہنماو¿ں کو بھی محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔شاکر بٹ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ دہشتگردی سے بھی زیادہ حل طلب ہے۔بلوچوں کے قومی دھارے میں لانا اور دہشتگردی کا حل حکومتوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
عوامی رائے