جونیئر ورلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 5 1نومبر سے شروع ہوگا

جونیئر ورلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 5 1نومبر سے شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)جونیئر ورلڈ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ (کل)اتوار کو ختم ہوگا۔تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے ۔پاکستان ایونٹ میں اپنی مہم کا آ غاز 6 دسمبر کو مصر کے خلاف میچ سے کرے گا۔ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ15 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ 6 سے 15 دسمبر تک بھارت میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں16ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، جرمنی، بیلجیم اور مصر، گروپ بی میں آسٹریلیا، اسپین، ارجنٹائن اور فرانس، گروپ سی میں ہالینڈ، جنوبی کوریا، بھارت اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا شامل ہیں۔