سری لنکا اور نیوزی لینڈ مےں پہلا ون ڈے کل کھیلاجائے گا

سری لنکا اور نیوزی لینڈ مےں پہلا ون ڈے کل کھیلاجائے گا

کولمبو(آئی اےن پی )سری لنکا اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)اتوار کو مہنداراجہ پکسے سٹیڈیم ہمبن ٹوٹا میں کھیلاجائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔دونوں ٹےموں کے درمیان سیریز کا دوسرامیچ 12نومبر کو ہمبن ٹوٹاجبکہ تےسرا اورآخری میچ 16نومبر کو رنگیری ڈمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19نومبر کو پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم جبکہ دوسرااور آخری میچ 21نومبرکو پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی