غیر ملکی ایجنٹوں کو نکالنے تک بلوچوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،عسکری ماہرین

غیر ملکی ایجنٹوں کو نکالنے تک بلوچوں کے مسائل حل نہیں ہو سکتے،عسکری ماہرین

 لاہور( انوسٹی گیشن سیل)بلوچوں کو منانے کی کوشش خوش آئند ،تخریب کار عناصر کو سپورٹ کرنے والے بیرونی ایجنسیز کے ایجنٹوں کو ملک سے نکالنے تک پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے عسکری ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے جنرل(ر)راحت لطیف نے کہا کہ نوا ز شریف کو بلوچوں کو قومی دھارے میں آنے کی دعوت خوش آئندہے تخریب کار عناصر کی امداد بند کرانا ہو گی جس کے لئے غیر ملکی ایجنسیوں را،موساد،سی آئی اے کے ایجنٹوں کو ملک بدر کرنا ہو گااور سفارتکاروں کو ان کے دفاتر تک محدود کرنا چاہیے ورنہ بلوچستان کے لوگوںکو منانا حکومت کے بس سے باہر ہو گا۔جب ملک دشمن قوتیںاکیلی ہو جائیں گی تو ان کو قومی دھارے میں لانا آسان ہو گا۔جنرل(ر) نصیر اختر نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں حکومتوں نے بہت دیر کر دی ہے جس وجہ سے معاملات گھمبیر ہو گئے ہیں۔حکومت کے لئے کچھ مشکل نہیں ہے صرف نیت درست کر کے باغی گروپوں سے بات کرنی چاہیے۔نواز شریف ملکی مسائل حل کر رہے ہیں لیکن وقت لگے گا۔

عسکری ماہرین

مزید : صفحہ آخر