ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی لہر آ گئی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی لہر آ گئی

لاہور(وقائع نگار) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی لہر آ گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی حصوں میں آنے والی سردی کی لہر ملک کے مشرقی حصوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، پشاور،کشمیر اور گلگلت میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا مکان ہے۔ کشمیر، گلت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برفباری بھی متوقع ہے۔

مزید : صفحہ آخر