پاکستان اور جاپان کا میچ دو دو گول سے برابر

پاکستان اور جاپان کا میچ دو دو گول سے برابر

                                                                                  کاکا میگارا(خصوصی رپورٹ) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیگ میچ میں پاکستان اور جاپان کا میچ 2-2 سے برابر ہوگیا جس کے بعد میزبان جاپان نے بھی دفاعی چیمپئن پاکستان کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔جاپان کے شہر کاکامیگارا میں کھیلے گئے میچ کے دونوں ہاف میں مخالف ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر بھرپور وار کئے اور شائقین ہاکی کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، پاکستان کی جانب سے حسیم خان اور رضوان جونیئر نے گول اسکور کئے تاہم جاپانی کھلاڑیوں نے بھی 2 گول داغ دیئے اور میچ کے اختتام تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ہی عمان، چین، ملائیشیا اور روایتی حریف بھارت کو ہراکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے جو اتوار کو دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی