ا لیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے ،تاجر برادری

ا لیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے ،تاجر برادری

لاہور (اسد اقبال )تاجر برادری نے کہا ہے کہ ا لیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے اس طرح سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کو صاف شفاف، غیر جانبدارانہ اور انتخابی قوانین کے اندر رہ کر انتخابات کرانے کا وقت بھی مل جائے گا۔پا کستان سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز، تاجر رہنماءنعیم چوہدری ، قومی تاجراتحاد کے صدر عرفان اقبال شیخ،انجمن تاجران لاہور کے جوائنٹ سیکر ٹری میاں سلیم اور قومی تاجراتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہا کہ حکومت ووٹرز کے بنیادی انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے اصول وضع کرے۔جبکہ انتخابی نتائج ہر صوبے میں تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ایک ہی دن کرائے جائیں تا کہ پہلے مرحلے میںجےتنے والی پارٹی کو سیاسی برتری نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دو یا تین مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی چھپائی، حلقہ بندیوں سمیت دیگر انتظامات کرانے کے لیے مناسب وقت مل جائے گا۔

 ،تاجر برادری

مزید : صفحہ آخر