نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ ...

لندن(اے اےن اےن )دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اور سوئس سٹار روجر فیڈرر نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لندن میں جاری سیزن کے آخری اے ٹی پی ایونٹ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور ارجنٹائن کے یوان مارٹن ڈیل پوٹرو مدمقابل ہوئے پہلے سیٹ میں فتح کے بعد جوکووچ کو دوسرے سیٹ میں ناکامی کا سامنا ہوا لیکن عالمی نمبر دو کووچ نے تیسرے سیٹ میں شاندارکم بیک کیا اور ارجنٹائنی حریف کو مات دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔

جوکووچ کی فتح کا سکور چھ تین ، تین چھ اور چھ تین رہا۔گروپ بی ہی کے ایک اور میچ میں سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف رچرڈ گیسکیٹ کو مات دی۔سوئس سٹار روجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل ہوئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی