جماعتی بنےادوں پر انتخابات تحریک انصاف کی فتح کا پےش خےمہ ہے،عمر ڈار

جماعتی بنےادوں پر انتخابات تحریک انصاف کی فتح کا پےش خےمہ ہے،عمر ڈار

سیالکوٹ(بےورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر ڈار نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروانے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے ہےں ۔ انشاءا للہ جماعتی بنےادوں پر انتخابات پاکستان تحریک انصاف کی فتح کا پےش خےمہ ہے کیونکہ قائد چیئر مین تحریک عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج ملک کے ہر گلی کوچے میں (ن) لیگ کو شکست دینے کےلئے بے چین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاﺅس میں مختلف یونین کونسلوں کے نمائندگان سے ملاقات میں کیا عمرڈار کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے عوام سے ہر بات پر دھوکا کیا اور جعلی مینڈیٹ اب چند دنوں کا مہمان ہے اور پنجاب حکمرانوں کے اس شرمناک اقدام اور اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو عوامی مینڈیٹ چراےا جاسکتا ہے اور نہ ہی عوام کو مزید روایتی ریاست کا اسیربنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نیٹوسپلائی بند کرنے کا اصل مقصددوسرے ملکوں کو بھی باور کروانا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت کے خلاف ہےں ۔ نیٹوسپلائی بند کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کا یہ واضع موقف ہے کیونکہ ڈرون حملے پاکستان کی سا لمیت و خودمختاری پر حملے ہےں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کبھی برداشت نہیں کرئے گی کیونکہ اس وقت تحریک انصاف ہی قوم کی حقیقی معنوں مےں نمائندہ جماعت ہے ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکمران عوام اور پاکستان کے ساتھ مخلص ہےں تو اُنہےں بھی نیٹو سپلائی روکنے کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کی حماےت کرنی چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر