روی چندرن ایشون کی ویسٹ انڈیز کےخلاف عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی

روی چندرن ایشون کی ویسٹ انڈیز کےخلاف عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی

ولکتہ (اے پی پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر روی چندرن ایشون نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے سنچری اور میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈن گارڈنزسٹیڈیم، کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں روی چندرن ایشون نے باﺅلنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پھر ٹیم کی طرف سے پہلی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے سنچری سکور بنائی تھی، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں بھی ان کی کارکردگی قابل ستائش رہی، انہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی