انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے کرکٹ کیلئے ٹائٹل سپانسر مل گیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے کرکٹ کیلئے ٹائٹل سپانسر مل گیا

لندن(آئی اےن پی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ایشز سیریز سے قبل نئے ون ڈے ٹائٹل اسپانسر کی شکل میں خوشی کی ایک بڑی خبر مل گئی ۔ برطانیہ کی سب سے بڑی میوچل لائف اور پینشنز کمپنی رائل لندن سے ای سی بی کے معاملات طے ہو گئے ہیں جو دو ہزار چودہ سے ون ڈے انٹرنیشنل، کاونٹی اور تفریحی معیار کی کرکٹ کو اسپانسر کرے گی۔ چار سالہ معاہدہ کئے جانے پر ادارے کی ہیڈ آف برانڈ کلیر سالمن بھی انگلش کپتان الیسٹرکک کےساتھ موجود تھیں جنہوں نے معاہدے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی