کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے انتخابات میں توسیع نہ کر نے کا فیصلہ
کراچی(آئی اےن پی) پی ایچ ایف کی انتخابی کمیٹی نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں توسیع نہ کر نے کا فیصلہ کرلیا،انتخابات شیڈول کے مطابق(کل) اتوار کو ہی کرائے جائیںگے ،اس طرح کراچی کے19ہاکی کلبوں نےہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کو عاشورہ کے بعد کرانے کی اپیل کو مسترد کردیا گیا۔کمیٹی کا موقف ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی پر اعتراضات اس کے قیام کے ساتھ کیا جانا چاہیے تھا اب جبکہ صوبے بھر میں سندھ کی انتخابی اور اسکروٹنی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اس قسم کے اعترا ضات حیرت انگیز اور انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کلب کو شکایت ہے تو اسے دور کر نے کی کوشش کی جائے گی، تاہم کسی قسم کا غیر ضروری دباﺅ کھیل اور کھلاڑیوں کے مفادات میں نہیں ہے، انتخابی کمیٹی کا کہنا ہےکہ پی ایچ ایف کے قانون کے تحت صرف 20کلب الیکشن میں حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔