پاکستان میں عراقی سفیر کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

پاکستان میں عراقی سفیر کی صدر ممنون حسین سے ملاقات

             اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں تعینات عراق کے سفیر ڈاکٹر رشدل محمود الحسنی نے جمعہ کو ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر نے عراق کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عراق جلد دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ۔

مزید : صفحہ اول