عمران خان نے خےبر پختونخوا کابینہ کے بعض ارکان کی بدعنوانیوں کا نوٹس لے لیا

عمران خان نے خےبر پختونخوا کابینہ کے بعض ارکان کی بدعنوانیوں کا نوٹس لے لیا

                اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمےن پاکستان تحرےک انصاف عمران خان نے خےبر پختونخواہ مےں بدعنوانی کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ خےبر پختونخواہ کابےنہ کے بعض ارکان کی مبینہ بدعنوانی کی ان تک اطلاعات پہنچی ہےں جس پر میں نے وزےراعلی خےبر پختونخواہ کو تحقےقات اور الزام ثابت ہونے پر ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاہے کہ قوم نے پاکستان تحرےک انصاف کو ملک بھر خصوصاً خےبر پختونخواہ مےں امن قائم کرنے اور ملک سے بدعنوانی کے مکمل خاتمے کےلئے منتخب کےا ہے چنانچہ ہم ان دونوں ذمہ دارےوں سے بالکل غافل نہےں رہ سکتے۔ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ حکومت پہلے ہی سوئس مقدمات مےں سے محض اےک کےس ہی مےں قوم کے چوری شدہ اور مقدمات پر خرچ ہونے والے 8ارب روپے ضائع کرچکی ہے جبکہ مذکورہ مقدمے ہی مےں سوچی سمجھی مفاہمت کی وجہ سے 4ارب کی مزےد رقم کے جرمانے کی نذر ہو کر ضائع ہونے کا خدشہ ہے

                      بدعنوانیوں کا نوٹس

مزید : صفحہ اول