علامہ اقبالؒ نے اپنے افکار کے ذریعے مسلمانوں میں نیا ولولہ اور جذبہ پیدا کیا، وزیراعلیٰ
لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں محنت، دیانت اور فرض شناسی کی قدر ہو لیکن بدقسمتی سے 66 سال گزرنے کے باوجود اقبالؒ کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوا۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا شمار دنےا کے ان چندفلاسفروں اور مفکرےن مےں ہوتا ہے جنہوں نے علاقائی حدود و قےود سے ماورا ہوکر پوری بنی نو ع انسانیت کو اپنے آفاقی پیغام کا مخاطب بنایا- علامہ اقبالؒ نے اپنے افکار کے ذریعے مسلمانوں میںایک نیا ولولہ اور جذبہ پیدا کیا اور اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے قیام کا وہ خواب دیکھا جس نے بہت تھوڑے عرصے میں حقیقت کا روپ اختیار کر لیا- آج فلسفہ اقبال ؒپر عمل کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے-ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اقبالؒ کے پیغام کو حقیقی معنوں میں مشعل راہ بنا کر اس پاکستان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرےں جس کا خواب حضرت اقبالؒ نے دیکھا تھا- یوم اقبالؒ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکیم ا لامت علامہ اقبالؒ کی انقلابی شاعری نے پوری دنیا کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی- علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کوخواب غفلت سے بیدار کیا اورایک علیحدہ وطن کاتصور دے کر ان کے لئے نئی منزل کا تعین کیا- انہوںنے برصغیر کے مسلمانوں کو اس دور میں خودی کا درس دیا جب وہ ہر طر ف سے مایوسی کا شکار تھے- برصغیر کے مسلمانان نے عظیم جدوجہد کے نتیجے میں ایک آزاد خطہ تو حاصل کر لیا لیکن پاکستان میں آج بھی عام آدمی تو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے جبکہ امرا کو ہر نعمت ان کی دہلیزپرسلام کرتی ہے- اس معاشرتی تفریق کے باعث آج پاکستان بے انتہاءمسائل کا شکار ہے- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس معاشی نا ہمواری کو ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے -امید ہے کہ پاکستان اپنی منزل سے ضرور ہمکنار ہوگا ا ور بین الاقوامی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا-ےہی فلسفہ اقبالؒ کی روح ہے-ہمیں یوم اقبالؒ کے موقع پر ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈالنے کے لئے بھرپور جدوجہد کا عزم کرنا ہو گا-