وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو دھمکیاں مل رہی ہیں ، مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے قبول ہیں : راناثناءاللہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صوبائی وزیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ، حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں ، پرویز مشرف پنجاب میں آئیں تو سیکیورٹی فراہم کریں گے اور اُن کے متعلق تمام عدالتی فیصلے قبول ہیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راناثناءاللہ نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا خدشہ ہے ، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، سیکیورٹی کے لیے فوج طلب نہیں کررہے تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے فوج موجود رہے گی ۔اُنہوں نے بتایاکہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد بڑھ گئے ، فضل اللہ کے بیانات تشویش کا باعث ہیں،طالبان رہنماﺅں کے حالیہ بیانات کی تصدیق نہیں ہوپارہی ،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکیاں مل رہی ہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ پرویزمشرف پنجاب میں آئے تو سیکیورٹی دیں گے ، اگر مجرم ثابت ہواتو کارروائی ہوگی ۔اُنہوں نے کہاکہ سابق فوجی صدر کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے ،عدالت نے مجرم قراردیاتو کارروائی ہوگی ۔