انسانی راکھ کو تدفین کیلئے دوسرے سیارے پر پہنچانے کا منصوبہ

انسانی راکھ کو تدفین کیلئے دوسرے سیارے پر پہنچانے کا منصوبہ
انسانی راکھ کو تدفین کیلئے دوسرے سیارے پر پہنچانے کا منصوبہ

  

لندن (بیورورپورٹ)فلوریڈا میں ایک کمپنی نے انسانی جسم کی راکھ کو دوسرے سیارے پر دفن کرنے کا انتظام کیا ہے اور اگلے سال مارچ میں اسکا آغاز کر دیا جائے گا۔ صرف 14سو پاﺅنڈ میں انسانی جسم کی راکھ کو ایک ڈبے میں بند کر کے دوسرے سیارے پر پہنچا دیا جائیگا جہاں اس ڈبے کے اوپر مر جانیوالے انسان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کا کتبہ بھی لگایا جائے گا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ سمیت پورے یورپ میں اب مرد ے کو تدفین کی بجائے اوون میں ڈال کر اسکی راکھ بنا دی جاتی ہے اور اس راکھ کو چھوٹے سے ڈبے میں محفوظ کر لیتے ہیں یا کسی گملے میں رکھ کر پودا لگا دیا جاتا ہے۔ مذکورہ کمپنی کا موقف ہے کہ اس طرح وہ انسانی راکھ کو دوسرے سیارے پر رکھ کر ہمیشہ کیلئے محفوظ کر سکتی ہے کیونکہ انکا موقف ہے کہ عین ممکن ہے کہ زمین کی تباہی کے بعد دوسرے کسی سیارے پر زندگی دوبارہ شروع ہو سکے ۔

مزید : بین الاقوامی