بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا مطالبہ ، حکومت ڈرون حملوں پر دوٹوک موقف اپنائے: شاہ محمود قریشی

بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا مطالبہ ، حکومت ڈرون حملوں پر دوٹوک موقف ...
بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے کا مطالبہ ، حکومت ڈرون حملوں پر دوٹوک موقف اپنائے: شاہ محمود قریشی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت ڈرون حملوں پر دو ٹوک موقف اپنائے اور بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرائے جائیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ ڈرون حملے بند نہ ہوئے تو 20نومبرکو افغانستان میں موجود اتحادی افواج کی رسد بندکردیں گے ، عوام ڈرون حملوں کے خلاف عملی اقدامات چاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانے چاہیں ، جلد بازی میں کرائے گئے تو انتخابات کی شفافیت متاثرہوسکتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ معاشی طورپر پاکستان کے مفاد میں ہے ، مکمل ہوناچاہیے ۔

مزید : ملتان