سات سے 13محرم تک پاک افغان سرحد بند رکھنے کافیصلہ

سات سے 13محرم تک پاک افغان سرحد بند رکھنے کافیصلہ
سات سے 13محرم تک پاک افغان سرحد بند رکھنے کافیصلہ

  

کرم ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیٹیکل انتظامیہ سیکیورٹی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے سات سے 13محرم تک پاک افغان سرحد اور پانچ سے 12محرم تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق نو اور  10محرم کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ، داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ لیویز اور خاصہ دار فورس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ حسا س علاقوں میں فوج تعینات کرنے کافیصلہ کیاہے جبکہ سات سے 13محرم تک پاک افغان سرحد  بند  رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مزید : کرّم