دوران پرواز مسافر جہاز کی چھت سے اچانک ایسی خوفناک ترین چیز نمودار کہ افراتفری پھیل گئی، فوری جہاز لینڈ کرنا پڑگیا

دوران پرواز مسافر جہاز کی چھت سے اچانک ایسی خوفناک ترین چیز نمودار کہ ...
دوران پرواز مسافر جہاز کی چھت سے اچانک ایسی خوفناک ترین چیز نمودار کہ افراتفری پھیل گئی، فوری جہاز لینڈ کرنا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) اگر آپ نے مشہور فلم ”سنیکس آن اے پلین“ دیکھی ہے تو اس کے خوفناک مناظر آپ کو ضرور یاد ہوں گے لیکن میکسیکو میں اس فلم کی کہانی اس وقت حقیقت کا روپ دھار گئی جب ایک محو پروز طیارے میں سچ مچ سانپ نکل آیا، جسے چھت سے لٹکتا دیکھ کر مسافر موت کے خوف سے چلانے لگے۔

’ہمیں صرف ایک ہی یونیفارم ملتا ہے کیونکہ۔۔۔‘ معروف ائیرلائن کی ائیرہوسٹس کے انکشاف نے ہنگامہ برپا کردیا، وجہ کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے
فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ائیرمیکسیکو کی پرواز 231 ٹوریون شہر سے کوہوئلا کے لئے روانہ ہوئی تھی کہ جہاز کی چھت میں سے ایک سانپ نکل آیا، جس کی وجہ سے پرواز کو واپس اتارنا پڑگیا۔ انٹرنیٹ پر اس عجیب و غریب واقعے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں جہاز کی چھت میں سے ایک سبزی مائل سانپ کو لٹکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سانپ نظر آتے ہی مسافروں نے چیخ و پکار شروع کردی لیکن کچھ باہمت مسافروں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اور اس کوشش میں کامیاب بھی رہے۔ پرواز کے اترتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار طیارے میں داخل ہوئے اور سانپ کو پکڑ کر لے گئے۔ ائیرمیکسیکو کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سانپ طیارے میں کیسے داخل ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -