مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 139واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 139واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 139واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مصور پاکستان ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال ؒکا 139واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے ۔ 

علامہ محمد اقبال ؒ 9نومبر 1877ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم سیالکوٹ اور لاہور سے حاصل کی،اعلیٰ تعلیم یورپ سے حاصل کی ،شاعر مشرق نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ،  اردو اور فارسی میں شاعری کی اور متعدد کتابیں لکھیں جو آج  دنیا بھر کے لوگوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مصور پاکستان کی زندگی پر روشنی ڈالنے کیلئے دنیا بھر میں آج خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائےگا جبکہ نجی و سرکاری ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرامات پیش کیے جائیں گے۔

یوم اقبال پر بلوچستان ،سندھ اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں چھٹی ہوگی،وفاق ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں عام تعطیل نہیں ہوگی،سندھ حکومت نے یوم اقبال پر صرف تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یوم اقبال پر کوئی چھٹی نہیں اور صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر میں کام معمول کے مطابق ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں