علامہ اقبال ؒ نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی،ان کی شاعری امت مسلمہ کے لئے ہدائیت کا ذریعہ ہے:پرویز خٹک

علامہ اقبال ؒ نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص ...
علامہ اقبال ؒ نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی،ان کی شاعری امت مسلمہ کے لئے ہدائیت کا ذریعہ ہے:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری امت مسلمہ کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے،علامہ اقبال ؒ نے تصور پاکستان کا نظریہ پیش کرکے مسلمانوں کو ایک علیحدہ تشخص اور پہچان دی۔

شاعر مشرق علامہ محمد ا ٰقبالؒ کے 139یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ محمد اقبالؒ کا بچوں اور نوجوانوں کے لئے شاعرانہ کلام ان میں جذبہ حب الواطنی اور خدمت انسانیت پیدا کرتا ہے،علامہ اقبالؒ نے رنگ و نسل پر پر دھیان نہ دینے کی تلقین کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام انسان اللہ تعالیٰ کی نظر میں برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم ایک لازوال ضابطہ حیات ہے جس کا مطالعہ انسان کو رشد و ہدایت نصیب کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کو اقبال کے نظریات و افکار کا مطالعہ اور اس پر پیروی کرنا اشد ضروری ہے تاکہ ہم دنیا پر ثابت کر سکیں کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج تحریک پاکستان کے اس جذبے کی ضرورت ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں یکجا کرکے پاکستان کے قیام کے حصول کو ممکن بنایا۔

مزید :

پشاور -