سعودی عرب میں آئندہ 20سال کے دوران کئی شعبوں میں غیر ملکی ملازمتیں ختم ہو جائیں گی،ماہرین

سعودی عرب میں آئندہ 20سال کے دوران کئی شعبوں میں غیر ملکی ملازمتیں ختم ہو ...

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب کے لیبر ماہرین نے آئندہ 20سال میں سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں افرادی قوت کی نوعیت یکسر تبدیل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی لیبر ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی معیشت میں ہونیوالی تبدیلی کے بعد 39قسم کی نو کریاں یکسر ختم ہو جائیں گی۔سعودی عرب کی ایک بڑی آئی ٹی کمپنی کے ایچ آر منیجر حسن العبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان ملازمتوں کے خاتمے کی وجہ انہیں دیگر نوکریوں میں ضم کر دینا اور معاشی ،ثقافتی اور سماجی تبدیلیاں ہیں۔مستقبل میں ختم ہونیوالی ملازمتوں میں کلرک،ڈرائیور،ٹیلیفون آپریٹر،روایتی سیل پرسنز،فوٹو گراف ڈویلپر،انشورنس کلیم ملازمین،کیشئیر ،ڈیٹا انٹری آپریٹر،ڈیبٹ کولیکٹرز،قرض کی درخواستیں وصول کرنے والے ملازمین،ڈاک موصول کرنے والے ملازمین، ایڈ منسٹریٹو رپورٹرز،فلائٹ ریزرویشن کلرک،ہوٹل اور سیاحتی پروگرام کے ملازمین و دیگر شامل ہیں۔

مزید : کامرس