عالمی نمائش ’’آئی ڈبلیو اے اینڈ آؤٹ ڈور کلاسکس‘‘میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

عالمی نمائش ’’آئی ڈبلیو اے اینڈ آؤٹ ڈور کلاسکس‘‘میں شرکت کیلئے درخواستیں ...

اسلام آباد(اے پی پی) ٹی ڈی اے پی نے جرمنی میں منعقد ہونے والی ’’آئی ڈبلیو اے اینڈ آؤٹ ڈور کلاسکس‘‘ میں شرکت کے لئے 23 نومبر 2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 3 مارچ 2017ء کو ہوگا جو چار روز جاری رہنے کے بعد 6 مارچ 2017ء کو اختتام پذیر ہوگی۔

جس میں یونیفارمز‘ جوتے ‘ جیکٹس ‘تحائف‘ آؤٹ ڈور فیشن سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جو قومی برآمدات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

zuh/tar/hab/mrn 1036

مزید : کامرس