پاکستان ترکی تجارتی حجم آزادانہ تجارت سے 5ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے :پاکستان بزنس کونسل

پاکستان ترکی تجارتی حجم آزادانہ تجارت سے 5ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے :پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور ترکی کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) سے پاکستان کی برآمدات کو 5 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جاسکے گا۔ پاکستان بزنس کونسل کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر رواں سال کے آخر تک دستخط کردیئے جائیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا موجودہ حجم اس کی استعداد سے کہیں کم ہے اور پاکستان ترکی روئی اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کررہا ہے جبکہ ترکی سے مشینری ‘ بجلی کے آلات ‘ پلاسٹک ‘ کیمیکلز ‘ آئرن اور سٹیل سمیت دیگر مختلف مصنوعات درآمد کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاہدہ سے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے مقابلہ میں ترکی کی برآمدات میں 2.5 گنا تک اضافہ کی توقع ہے۔ اس وقت ترکی کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 329 ملین ڈالر کے قریب ہے جس کو 5 ارب ڈالر تک توسیع دی جاسکتی ہے جبکہ ترکی کی برآمدات میں 12.8 ارب ڈالر کے اضافے کا امکان ہے اس وقت پاکستان ترکی سے 346 ملین ڈالر کی درآمدات کرتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف ٹی اے سے پاکستان کی ترکی کو برآمدات میں 22 فیپصد سے زائد اضافہ ہوگا۔ پاک ترک دو طرفہ تجارت میں اضافہ کے لئے رپورٹ میں تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ اس سلسلہ میں تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ اور ٹیکسز کی موجودہ شرح کو کم کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -