جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر بد ترین کرپشن کی جارہی ہے ،نواز شریف کے مستعفیٰ ہونے تک اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں :ڈاکٹر شاہد صدیق خان

جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر بد ترین کرپشن کی جارہی ہے ،نواز شریف کے مستعفیٰ ...
جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر بد ترین کرپشن کی جارہی ہے ،نواز شریف کے مستعفیٰ ہونے تک اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں :ڈاکٹر شاہد صدیق خان

  

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف پنجا ب میڈیا سیل کے سربراہ  ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور اس کی آڑ میں بد ترین کرپشن کی جارہی ہے ، اگر حکمرانوں کی کرپشن پر ہاتھ ڈالنے کی بات کی جائے تو فوری نظام کو خطرہ لا حق ہونے کا واویلا شروع کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین بھی عمران خان کے موقف کی تائید کر رہے ہیں کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ملک کومضبوط بنیادیں فراہم نہیں کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں آسودگی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے اور اس جماعت کے کارکنان جمہوری نظام اور کرپشن کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صد یق نے مز ید کہاکہ جب تک نواز شریف مستعفی نہیں ہونگے تحریک انصاف اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹنے والی،ہم 20کروڑ پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ہم غیر کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام لگانے والے خود مودی حکومت کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن پر شرمسار ہونے کی بجائے ڈھٹائی کیساتھ ڈٹی ہوئی ہے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ کرپٹ افراد میں ضمیر نام کی بھی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاناما لیکس کا معاملہ اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتا ہمیں سڑکوں پر نکلا ہوا ہی تصور کیاجائے۔

مزید : لاہور