پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائنگ کے طلبہ کی کار کر دگی شاندار ہے، خرم دستگیر خان

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائنگ کے طلبہ کی کار کر دگی شاندار ہے، خرم ...

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائنگ کے طلبہ کی کار کر دگی انتہائی شاندار ہے حکومت ادار ے کی سر پر ستی و معاونت بد ستور جا ر ی رکھے گی ،ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر برائے تجارت اور PIFDکے چانسلر انجنیئر خرم دستگیر خان نے گذشتہ روز PIFDکے دورہ کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تجارت ڈاکٹر عامر احمد بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ادارہ کے گریجویٹس کی جانب سے تیار کر دہ مختلف کاموں کا بھی انہوں نے معائنہ کیا اور گریجویٹس کی تخلیق صلاحیتوں کو سراہا اس موقع پر انہیں ادار ے کی تعلیمی سرگر میوں اور معاشی کار کر دگی کے حوالے بریفنگ بھی دی گئی جس پر چانسلر انجنیئر خرم دستگیر خان نے انتہائی مسرت کااظہار کر تے ہو ئے ان کو حوصلہ افزا قرار دیا اورکے سربراہ و دیگر کی کار کر دگی کو سراہا ۔

مزید : کلچر