پروموٹراسد بیگ کی 49 ویں سالگرہ کی تقریب ،معروف شخصیات کی شرکت

پروموٹراسد بیگ کی 49 ویں سالگرہ کی تقریب ،معروف شخصیات کی شرکت

لاہور(فلم رپورٹر)معروف پرموٹر،ڈائریکٹرو ٹی میکس سٹوڈیوکے سی ای او اسد بیگ 49 برس کے ہوگئے،سالگرہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقدکی گئی شوبزاور صحافت سے وابستہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ٹی میکس کے سی ای او اسد بیگ نے اپنی 49 ویں سالگرہ گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منائی سالگرہ کی اس تقریب میں شوبز و صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔

جن میں ماڈل ڈولی،گلوکارہ کرن حضروی،حنا ملک،ملک آصف شہزاد،ایم اے جامی،شکیل زاہد،فیصل بٹ،فہیم صفدر،علی ہاشمی،کاشف علی،اداکار راشد محمود،اورنگزیب لغاری،گلوکارہ روشنی،خضر عباس،یاسر جاوید،شازیہ جاوید،میاں وقاص،ذبیراحمد،وقارخان،زوہیب بھٹی،اسدکشور،ماہ نور،مرزااظہرودیگر شامل تھے،شکیل زاہد نے اپنی کمپئیرنگ سے پروگرام کو چارچاندلگادئیے جبکہ گلوکارہ کرن حضروی،حنا ملک،ماہ نور اور روشنی نے اپنی گلوکاری سے تقریب میں سماں باندھ دیا۔اس موقع پر اداکار راشد محمود اور اورنگزیب لغاری نے بھی گلوکاری کرکے سب کو ورطہء حیرت میں ڈال دیا۔مہمانوں کے لیئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔راشدمحمود نے کیک کاٹنے کے بعد سب مہمانوں کا شکریہ اداکیا ۔

مزید : کلچر