اداکارہ آشا چوہدری کی الحمراء ہال میں زبردست پرفارمنس

اداکارہ آشا چوہدری کی الحمراء ہال میں زبردست پرفارمنس
 اداکارہ آشا چوہدری کی الحمراء ہال میں زبردست پرفارمنس

  

لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری کی الحمراء ہال میں زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔ الحمراء میں جاری ڈرامہ میں اداکارہ آشا چوہدری کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پر رمل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کم عرصے میں کامیابی مل رہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سٹیج پر خوشبو،نرگس،دیدارجبکہ فلم میں بابرا شریف،ریما، صائمہ ان کو اچھی لگتی ہیں۔ صائمہ دور حاضر کی ایک زبردست اور میچور ایکٹریس ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سید نور،حسن عسکری اورشعیب منصور بہترین ڈائریکٹر ہیں۔ان ڈائریکٹرز نے پاکستان فلم انڈسٹری کو شاہکار فلمیں دی ہیں۔

آشا چوہدری نے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید : کلچر